• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن برانچزکا افتتاح کردیا گیاتازترین

July 20, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن برانچز کا جمعرات کو افتتاح کردیاگیا۔ مجموعی طور پر31 صوبائی ریگولیٹری بیوروز، خود مختارمنصوبہ بندی کی حیثیت کے حامل پانچ میونسپل بیورو اور 306 میونسپل ریگولیٹری بیوروزکا ایک ہی دن افتتاح کیاگیا ہے۔ یہ ملک کے مالیاتی ریگولیٹری نظام میں اصلاحات کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ رواں  سال مارچ میں چین نے ریاستی کونسل کے اداروں میں اصلاحات کے منصوبے کی منظوری دی تھی جس میں نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کا قیام بھی شامل ہے۔

نیشنل فنانشل ریگولیٹری ایڈمنسٹریشن کا باضابطہ  قیام 18 مئی کوعمل میں لایا گیا تھا۔