چھنگ دو(شِنہوا)چین میں نیشنل فوڈ اینڈ اسٹریٹجک ریزرو ایڈمنسٹریشن کے سابق ڈائریکٹرژانگ ووفینگ کے خلاف رشوت خوری کا مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔
اس مقدمے کی سماعت چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچھوان میں دی یانگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے جمعرات کو کی۔
دی یانگ میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے مطابق 2003 سے 2022 کے درمیان ژانگ نے ٹھیکے دینے اور ملازمتی ترقیوں جیسے معاملات پر دیگر افراد اور اداروں کی مدد کے لیے اپنے مختلف عہدوں کا مبینہ طور پر ناجائز فائدہ اٹھایا۔ بدلے میں انہوں نے2006 سے 2022 کے درمیان کل 1 کروڑ 64 لاکھ70 ہزار یوآن (تقریباً 22 لاکھ 50 ہزار ڈالر) سے زائد رقم اور جائیداد وصول کیں۔
عدالت میں استغاثہ نے اپنے شواہد پیش کیے جن پر مدعا علیہ اور اس کے وکلا نے جرح کی۔
ژانگ نے اعتراف جرم کیا اور اپنے آخری بیان میں پشیمانی کا اظہار کیا۔
مقدمے کا فیصلہ سماعت کی تکمیل پرسنایا جائے گا۔