بیجنگ (شِںہوا) چین میں روزگار کی فراہمی کے لئے ایک مہم شروع کی گئی ہے جس میں 10 ہزار سے زائد چینی نجی کاروباری ادارے فارغ التحصیل نوجوانوں کو ملازمت فراہم کرنے میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کی معاونت کررہے ہیں۔
مہم کے منتظمین کے مطابق مہم مئی کے اختتام تک جاری رہے گی جس میں کاروباری اداروں کی جانب سے 100 سے زائد ایسے شہروں میں بھرتیوں بارے خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جہاں جامعات کی تعداد زیادہ ہے۔
اس مہم کی میزبانی تعلیم ، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کی وزارتوں اور آل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس نے مشترکہ طور پر کی ہے۔
وزارت تعلیم اورآل چائنہ فیڈریشن آف انڈسٹری اینڈ کامرس نے 2022 میں بھی ایسی ہی مہم شروع کی تھی جس میں 1 لاکھ 30 ہزار نجی کاروباری اداروں نے حصہ لیا تھا۔