• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں نجی فنڈ مینیجرز کی تعداد 21 ہزار 98 تک پہنچ گئیتازترین

May 03, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں اس سال مارچ کے آخر تک نجی فنڈ مینیجرکی تعداد 21 ہزار 98 تک پہنچ گئی۔

چین کے اثاثہ جات کی انتظامی ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 8 ہزار 328 پرائیویٹ سیکیورٹیز انویسٹمنٹ فنڈ مینیجر تھے  جبک 12 ہزار526 پرائیویٹ ایکویٹی یا وینچر کیپیٹل فنڈ مینیجر تھے۔

عداد و شمار کے مطابق مارچ کے آخر تک چین میں 202.9 کھرب یوآن (تقریباً 28.6 کھرب امریکی ڈالر) کے فنڈز زیر انتظام تھے۔

مارچ میں دس نئے پرائیویٹ فنڈ مینیجرز کو رجسٹر کیا گیا جبکہ 63 منیجرز کی رجسٹریشن ایسوسی ایشن نے منسوخ کر دی۔