• Portland, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں نجی پنشن نظام میں 6 کروڑ سے زائد افراد کی شمولیتتازترین

June 09, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2022 کے اختتام پر نجی پنشن نظام متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک 6 کروڑ سے زائد افراد نجی پنشن اکاؤنٹ کھول چکے ہیں۔

وزارت انسانی وسائل اور سماجی تحفظ  کے مطابق نومبر 2022 میں حکومتی تعاون سے، رضاکارانہ اور مارکیٹ پر مبنی پنشن کا نظام بیجنگ ، شنگھائی ، گوانگ ژو ، شی آن اور چھنگ دو سمیت 36 شہروں اور خطوں میں آزمائشی طور پر شروع کیا گیا تھا۔

اس نظام کے تحت چینی شہریوں کو انفرادی پنشن اکاونٹ میں سالانہ 12 ہزار یوآن (تقریباً 1 ہزار 687 امریکی ڈالر) جمع کرانے ہوتے ہیں جس کے عوض وہ بڑھاپے سے متعلق کچھ مالیاتی پروگرامز میں شریک ہوسکتے ہیں۔

نجی پنشن نظام کے تحت اس وقت 762 خصوصی پروگرام دستاب ہیں جن میں 465 بچت ، 192 فنڈ ، 82 بیمہ اور 23 اثاثوں کے انتظام سے متعلق پروگرام ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق 31 سے 40 برس کے متوسط اور اعلیٰ آمدن گروپ سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس طرح کے پنشن اکاؤنٹس کھولنے اور متعلقہ پروگرام میں شرکت میں گہری دلچسپی ظاہر کی ہے تاکہ وہ ریٹائرمنٹ کی پیشگی تیاری کرکے ٹیکس مراعات سے لطف اندوز ہوسکیں۔

چین میں  بنیادی قومی معمر بیمہ سکیم کے تحت معمر بیمہ نظام کے 3 ستون ہیں جن میں کاروباری اور پیشہ ورانہ ، بڑھاپے کے لئے تجارتی مالیاتی پروگرام اور نجی پنشن نظام شامل ہے۔

وزارت نے کہا کہ اگلے مرحلے میں نجی پنشن نظام کا دائرہ کار بڑھانے کے لئے اس کے فروغ کی مزید کوششیں کی جائیں گی۔