• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں نجی طور پر پیشکش کردہ فنڈز 208.2 کھرب یوآن تک پہنچ گئےتازترین

August 21, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں جولائی کے اختتام پر نجی طور پر پیش کردہ فنڈز کی مالیت 208.2 کھرب یوآن (تقریباً 28.9 کھرب امریکی ڈالرز) ہو گئی۔

ایسیٹ مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف چائنہ کے مطابق یہ مالیت ایک ماہ قبل کے 207.7 کھرب یوآن کی نسبت زائد ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ایکویٹی انویسٹمنٹ فنڈز سب سے بڑی کیٹگری تھی جس کی مالیت 112.2 کھرب یوآن تھی جس کے بعد اسٹاک انویسٹمنٹ فنڈز اور وینچر انویسٹمنٹ فنڈز کا نمبر آتا ہے۔

جولائی تک اندراج شدہ نجی طور پر پیش کردہ فنڈز کی تعداد 1 لاکھ 52 ہزار 878 تھی ، جن کا انتظام 21 ہزار 996 اداروں کے پاس تھا۔