شیامین(شِنہوا) چین کےمشرقی صوبے فوجیان کے ساحلی شہر شیامین میں نواں جیمی ایکس آرلز انٹرنیشنل فوٹو فیسٹیول جمعہ کو شروع ہوگیا ہے۔ اس سال کے میلے میں 32 نمائشوں کا انعقاد کیا گیاہے ، جن میں جرمنی، پولینڈ، اٹلی، فرانس اور سنگاپور سمیت 20 سے زائد ممالک اور خطوں کے 100 سے زائد فنکاروں کے 2,ہزار100 سے زائد فن پاروں کی نمائش کی گئی ہے ۔ یہ میلہ 21 جنوری 2024 تک جاری رہے گا۔ فیسٹیول کے دوران، پورٹ فولیو کے جائزوں ، لیکچرز، ورکشاپس، پرفارمنس اور میٹنگ اینڈ گریٹس جیسی سرگرمیوں کاانعقادکیا جائے گا۔