• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں نوجوانوں کے لئے سائنسی تحقیق تعلیمی پروگرام کا انعقادتازترین

June 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین میں نوجوانوں کے لئے  سائنسی تحقیقی تعلیمی پروگرام 2023 کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد اختراع اور عملی صلاحیتوں کا فروغ تھا۔

چائنہ ایسوسی ایشن فارسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مطابق یہ پروگرام بنیادی طور پر پرائمری اور جونیئرسیکنڈری اسکول طلبا کے لئے تیار کیا گیا تھا جس میں انہیں توانائی کے وسائل ، حیاتیاتی ماحول اور صحت جیسے شعبوں میں سائنسی مسائل کی کھوج اور انہیں دریافت کرنے پر راغب کیا گیا۔

رواں سال کی سرگرمیوں میں 4 موضوعات شامل ہیں جن میں کم کاربن زندگی، خوراک کی بچت، اپنی آنکھوں کی حفاظت اور بیڈو نیویگیشن سیٹلائٹ نیٹ ورک شامل ہیں۔

پروگرام میں طلباء سائنسی علم حاصل کریں گے، تحقیق کے طریقے سیکھیں گے، سروے کریں گے اور مکمل رپورٹ تیار کرکے اپنے نتائج کا دوسروں سے اشتراک کریں گے۔

اسکول، سائنسی عجائب گھر، سائنس کی مقبولیت کے تعلیمی مراکز اور دیگر آف کیمپس تعلیمی ادارے اس پروگرام میں فعال طریقے سے شامل ہیں۔