بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران بجلی کی نصب شدہ پیداواری صلاحیت میں گزشتہ برس کی نسبت 14 فیصد اضافہ ہوا۔
قومی توانائی انتظامیہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی کے اختتام تک ملک کی بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباََ 3.1 ارب کلوواٹ تک پہنچ گئی۔
اس میں شمسی توانائی کی پیداواری صلاحیت 49.8 فیصد اضافے سے 74 کروڑ کلو واٹ تک پہنچ گئی تھی جبکہ ہوا سے بجلی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 19.8 فیصد اضافہ ہوا۔
بجلی کے بڑے کاروباری اداروں نے جنوری سے جولائی کےدوران بجلی منصوبوں میں مجموعی طور پر 415.8 ارب یوآن (تقریباََ 58.27 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی جو گزشتہ برس کے اسی عرصے کی نسبت 2.6 فیصد زائد ہے۔
چین کے پاور گرڈ منصوبوں میں سرمایہ رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 294.7 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 19.2 فیصد زائد ہے۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں ملک میں بجلی کا استعمال 7.7 فیصد اضافے سے 56 کھرب کلو واٹ آوور تک پہنچ گیا۔