• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں نصب شدہ پاوربیٹریوں کی صلاحیت میں جنوری تا فروری اضافہ ریکارڈتازترین

March 18, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کی نصب شدہ پاور بیٹریوں کی صلاحیت میں رواں سال کے پہلے دوماہ کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

چائنہ آٹو موٹیو بیٹری انوویشن الائنس کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصہ کے دوران بیٹریوں کی نصب شدہ صلاحیت 50.3 گیگا واٹ۔ گھنٹے(جی ڈبلیو ایچ) رہی جو  گزشتہ سال کی نسبت 32 فیصد زیادہ ہے۔ صرف فروری کے مہینے میں پیداوار گزشتہ سال کی نسبت18.1 فیصد گر کر 18 گیگا واٹ۔ گھنٹے رہ گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق، جنوری سے فروری کی مدت کے دوران پاوربیٹریوں کی برآمدات 16.3 گیگا واٹ۔ گھنٹے پر آگئیں جو  گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.9 فیصد کم ہیں۔

نئی توانائی گاڑیاں (این ای ویز) کے شعبے نے پہلے دو ماہ کے دوران تیزتر ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا۔ ملک کی این ای ویزکی پیداوار 12لاکھ 50 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کی نسبت 28.2 فیصد زیادہ ہے۔ 

چائنا ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ این ای ویز کی فروخت  گزشتہ سال کی نسبت 29.4 فیصد اضافے کے ساتھ 12لاکھ 10ہزار یونٹس تک پہنچ گئیں۔