بیجنگ (شِنہوا) چین میں ہوا بازی صنعت کی تاریخ پر مبنی عجائب گھر کا افتتاح ہوگیا۔ یہ چین کی 110 سالہ ہوا بازی تاریخ کی جامع نمائش کرنے والا واحد مقام ہے۔
بیجنگ کے ضلع می یون میں واقع اس عجائب گھر کو چینی ہوا بازی صنعت کے تین اداروں ، ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنہ ، ایروانجن کارپوریشن آف چائنہ اور کمرشل ائرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ نے مشترکہ طور قائم کیا ہے۔
3 ہزار 328 مربع میٹرپر پھیلے عجائب گھر کے ہال میں 1 ہزار 400 زائد اشیاء نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔ عجائب گھر میں 2 ہزار 400 پرمشتمل نمائشی علاقہ بھی ہے۔
عجائب گھر کے باہر 10 ہوائی جہاز اور مکمل سمولیشن ہوائی جہاز کے ماڈلز بھی نصب کئے گئے ہیں۔
عجائب گھر کے مطابق چین نے انتھک کوششوں سے ایک جدید ہوابازی صنعت کو فروغ دیا اور اپنی ہوا بازی ثقافت تشکیل دی ۔ یہ عجائب گھر چینی ہوا بازی صنعت کی اہم تقریبات، مصنوعات، سرگرمیوں اور نمایاں خصوصیات کی نمائش کرے گا۔ یہ چینی ہوا بازی صنعت اور اس کے وابستہ افراد کے جذبے، ثقافت اور لگن کو بھی اجاگر کرے گا۔
عجائب میں عوام کا داخلہ مفت ہوگا۔ ہوابازی کے موضوع پر قائم یہ عجائب گھر چینی ہوا بازی کے جذبہ اور لگن کو آگے بڑھانے کے لئے مقبول سائنسی مرکز کے طور پر قائم کرے گا۔