• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ہوا سے بجلی کی پیداوار کے ساتھ ماہی پروری کےسمندری پلانٹ کا افتتاحتازترین

June 29, 2024

فوژو(شِنہوا) چین میں ماہی پروری کے ساتھ مربوط ایک سمندری پلانٹ نے کام کا آغاز کردیا ہے جو ہوا سے بجلی بھی پیدا کرتا ہے۔

سی ایچ این انرجی انویسٹمنٹ گروپ (سی ایچ این انرجی) کے مطابق، جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر پھوتیان کے قریب ایک سمندری فارم میں واقع، اس پلانٹ  میں 4 میگا واٹ کی آف شور ونڈ ٹربائن نصب کی گئی ہے جو پوری صلاحیت کے ساتھ یومیہ 96ہزارکلو واٹ آور بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کمپنی نے کہا کہ اس میں ایک ایکو کلچرایریا  بھی ہے۔ جس میں نصب  ٹیکنالوجی سے مچھلیوں کی افزائش کی ایک فاصلے سے نگرانی  اور تشخیص کی جاسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق،ایسے علاقے میں جہاں اکثرسمندری طوفان آتے ہیں یہ پلانٹ  50.9 میٹر فی سیکنڈ تک رفتار کے ساتھ سمندری ہواوں کا مقابلہ کرسکتا ہے۔

چین اپنی ماحول دوست کوششوں کے تحت  قابل تجدید توانائی کی ترقی جاری رکھے ہوئے  ہے۔ توانائی کے قومی ادارے کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 2024 کی پہلی سہ ماہی میں ملک کی  قابل تجدید توانائی کی مجموعی صلاحیت6کروڑ36لاکھ 70ہزارکلو واٹ تک پہنچ گئی،جو گزشتہ سال سے 34 فیصدزیادہ ہے۔