جینان (شِنہوا)چین کےمشرقی صوبہ شان ڈونگ کے دارالحکومت جینان میں ایک ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث زخمی ہونے والے چار افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے۔
ضلعی فائر اور ریسکیو حکام کے مطابق آگ منگل کو الصبح 1 بج کر 50 منٹ پر چھانگ چھنگ ڈسٹرکٹ کے ایک ہوٹل میں لگی جس پر 3 بجے قابو پالیا گیا۔
زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے چار افراد جانبر نہ ہو سکے۔
آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔