بیجنگ (شِنہوا) چین نے وطن پر جانیں قربان کرنے والوں کی یاد میں اشاعت اور تعلیمی مہم شروع کردی ہے۔
رواں سال 4 اپریل کو ہونے والے چھنگ منگ تہوار کے قریبی ہفتے میں اس جذبے کو آگے بڑھایا جائے گا۔ یہ تہوار مقبرے کی صفائی کا دن بھی کہلاتا ہے۔
اس مہم کے انتظامات کی تفصیلات پر مبنی مراسلہ سابق فوجیوں کے امور کی وزارت، سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنہ اور دیگر آٹھ اداروں نے جاری کردیا ہے۔
مراسلے کے مطابق ان سرگرمیوں کا انعقاد مارچ کے آخر سے مئی کے وسط تک کیا جائے گا۔
اس ضمن میں مقبرے کی ورچوئل صفائی کا پلیٹ فارم لانچ کردیا گیا ہے جس تک رسائی سابق فوجیوں کے امور کی وزارت کی ویب سائٹ اور chinamartyrs.gov.cn سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
اس مہم میں مختلف شکلوں میں آف لائن تقریبات کا انعقاد بھی شامل ہے۔ عوام وطن پر جان قربان کرنے والوں کی یاد منانے اور ان کی داستانیں جاننے کی سرگرمیوں میں شرکت کرسکتے ہیں جبکہ اسکے علاوہ ان کے اہلخانہ سے ملاقاتوں کا اہتمام کرایا جائے گا اور مشکلات کا سامنا کرنے والوں کو مدد فراہم کی جائے گی۔