فوژو(شِنہوا) چین کی ہنگامی حالات سے نمٹنے کی وزارت کے ماتحت ادارے،نیشنل فائر اینڈ ریسکیو ایڈمنسٹریشن کے سابق نائب سربراہ ژانگ فوشینگ کے خلاف فوجیان صوبے کے فوژو شہر کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں رشوت ستانی مقدمے کی سماعت ہوئی۔
استغاثہ کے مطابق، ژانگ نے 1997 سے 2022 تک پراجیکٹ کنٹریکٹنگ، اہلکاروں کی ترقی اور تبادلوں سے متعلق معاملات میں افراد اور تنظیموں کی مدد کرنے کے لیے وزارتِ پبلک سیکورٹی اور وزارتِ ایمرجنسی مینجمنٹ میں اپنے مختلف عہدوں کا ناجائزفائدہ اٹھایا۔ اوراس کے بدلے میں ذاتی طورپر اورمتعلقہ افراد کے ذریعے3کروڑ89لاکھ 30ہزاریوآن (تقریباً54لاکھ 90ہزارڈالر) کی رقم اورقیمتی اشیاءبطوررشوت لی۔
عدالتی بیان کے مطابق، استغاثہ، ملزم اور وکلاء صفائی نے شواہد پرجرح کی اورمالیاتی دستاویزات پیش کیں۔
سماعت کے دوران ژانگ نے اعتراف جرم کیا اور اپنے حتمی بیان میں پشیمانی کا اظہار کیا۔