شینزن(شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ -مکاو گریٹر بے ایریا نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئےاپنی پہلی اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام(یو این ڈی پی ) اختراعی لیبارٹری کا افتتاح کر دیا ، یہ لیبارٹری چین کے جنوبی شہر شینزن میں واقع ہے۔
شہر کے لونگ ہوا ضلع میں قائم ہوا ہوب کے نام سے جانے والی یہ اختراعی لیبارٹری ڈیجیٹل معیشیت ، انتہائی نچلے درجے اورچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں پر توجہ مرکوز کر ے گی۔ توقع ہےاقوام متحدہ کے شراکت داروں،مقامی حکومتوں،کاروباری اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے یہ لیبارٹری انتہائی نچلے درجے اورچھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور نوجوان کاروباری افراد کے درمیان پائیدار ترقی کا ایک بین الاقوامی نیٹ ورک قائم کرے گی۔
چین کے لئے یو این ڈی پی کے نمائندے بیٹ ٹرینکمین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لونگ ہوا لیبارٹری بڑے شہر کے تناظر میں پائیدار ترقی کو بڑھانے کےجد ید حل کیلئے آزمائشی بنیادپر کا م کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل معیشت کو آگے بڑھانے کے نئے راستے تلاش کرے گی، موثر ماحولیاتی تحفظ کیلئے قدرتی وسائل کا انتظام کرے گی اور شہری نظم ونسق کو جدید بنائے گی۔
لیبارٹی شینزن کے لونگ ہوا بین الاقوامی تعاون مرکز میں قائم کی گئی ہے۔ ایک بین الاقوامی جامع ایکسچینج سروس پلیٹ فارم کی حیثیت سے مرکز نے 140سے زیادہ بین الاقوامی تبادلے کی سرگرمیوں کی میزبانی کی ہے اور اکتوبر 2023 میں اپنے قیام کے بعد سے 18 سو سے زیادہ کمپنیوں اور اداروں کو خدمات مہیا کیں ہیں۔