• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پہاڑی شٹل ٹرین سے سیاحوں کیلئے ناقابل فراموش سفرکا تجربہتازترین

July 12, 2024

نان چھانگ (شِنہوا) کیا آپ تصور کرسکتے ہیں کہ آپ پہاڑی چوٹی پر جانے کےلئے کئی گھنٹے پیدل سفر کرنے کی بجائے پہاڑی کے ساتھ چلتی شٹل ٹرین میں سفر کررہے ہیں اور تصاویر اتارنے کے لئے بہترین مقام کی تلاش میں ہیں؟ یہ پرجوش تصور اب حقیقت کا روپ دھارنے والا ہے۔

چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کی کاؤنٹی زی شی میں واقع داجو پہاڑ کے پرفضا مقام پر 30 الیکٹرک ٹرینوں کی ایک کھیپ پہنچادی گئی ہے۔

یہ سیاحتی راستہ 11.8 کلومیٹر طویل ہے جس میں ایک تہائی سے زائد ٹریک ایک چٹان کے ساتھ چلتا ہے۔ ٹرینیں سیاحوں کو 850 سے 1 ہزار 150 میٹر کی بلندی پر فضا میں "معلق" کردیتی ہیں۔ یہ چین میں اب تک کا طویل ترین پہاڑی ٹرین روٹ ہے۔

ژوژو سی آر آر سی اسپیشل ایکوئپمنٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کی تیار کردہ ہر ٹرین میں 6 بوگیاں ہیں جن میں 56 مسافروں کی گنجائش ہے۔

کمپنی کے چیف انجینئر جن جون ہوئی نے کہا کہ یہ ٹرین مکمل طور پر بغیرکسی بیرونی معاونت تیار کی گئی ہے۔ ٹرین کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے ہنگ ۔جوائنٹ بوگی اور گیئرڈ ریل ٹریک تیار کیا ہے۔ اس کی حفاظت اور قابل بھروسہ بنانے کے لئے ایک انفراریڈ اینٹی کولیشن سسٹم بھی نصب کیا گیا ہے۔