نان چھانگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی میں ملک کی میٹھے پانی کی سب سے بڑی جھیل پویانگ کے پانی کی سطح حالیہ دنوں میں مسلسل بارشوں کی وجہ سے تیزی سے بلند ہوئی ہے۔
جھیل کے تاریخی شینگ ژی ہائیڈروولوجیکل اسٹیشن پرپانی کی سطح جمعرات تک 12.01 میٹر تک پہنچ گئی جو جھیل کے خشک موسم کے اختتام کی علامت ہے جبکہ اتوار کی صبح 8 بجے تک ہائیڈرولوجیکل اسٹیشن پر پانی کی سطح مزید بڑھ کر14.24 میٹر تک پہنچ گئی۔
پویانگ جھیل کے پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے جس سے جھیل کے آبی گزرگاہ کی نیوی گیشن کی صلاحیت بھی بہتر ہوئی ہے۔
جھیل کے پانی کا رقبہ2 ہزار مربع کلومیٹر سے تجاوز کر گیا ہے جو نصف ماہ سے کچھ زائد عرصہ قبل1 ہزار مربع کلومیٹر سے بھی کم تھا۔