تائی یوآن(شِنہوا) چین کے شمالی صوبے شنشی میں پہاڑوں پر جنگل میں لگی آگ پر چار روز کی امدادی کوششوں اور مصنوعی بارش کی مدد سے گزشتہ روز قابو پالیا گیا۔
لِن فین شہر کی اینزے کاونٹی کے ہنگامی ردعمل کے ہیڈ کوارٹر کے مطابق 2ہزار200 سے زیادہ فائر فائٹرز نے 63 ایکسویٹر اور 88 واٹر ٹینکرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا۔
ابتدائی طور پر، آگ بجھانے کی کوششوں میں پہاڑی ڈھلوانوں، زیادہ درجہ حرارت اور تیز ہوا کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد مقامی حکام نے بدھ کے روز لگنے والی آگ پر قابو پانے میں مدد کے لیے ہفتے کی شام مصنوعی بارش کا سہارا لیا۔
آگ پر قابو پانے کے بعد، فائر فائٹرز نے گزشتہ روز سہ پہر متاثرہ علاقے کی صفائی کا کام شروع کر دیا۔ابتدائی اندازوں کے مطابق اینزے کاونٹی میں پہاڑ پر آسمانی بجلی گرنے کی وجہ سے آگ لگی۔