بیجنگ(شِنہوا) چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی مارکیٹ میں مستحکم ترقی کے ساتھ بجلی کی بیٹریوں کی پیداوار اور مجموعی صلاحیت میں فروری کے دوران تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ آٹو موٹیو بیٹری انوویشن الائنس کے اعدادوشمارکے مطابق، اس مدت کے دوران ملک کی پاور بیٹری آؤٹ پٹ 41.5 گیگا واٹ گھنٹے رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلےمیں 30.5 فیصد اور گزشتہ ماہ سے 47.1 فیصدزیادہ ہے۔ الائنس کے مطابق اسی مدت میں پاور بیٹریوں کی مجموعی صلاحیت 21.9 گیگا واٹ گھنٹے رہی، جو گزشتہ سال سے 60.4 فیصد اور جنوری سے 36 فیصد زیادہ ہے۔ رواں سال کے پہلے دو ماہ کے دوران، چین کی پاور بیٹری کی پیداوار میں 2022 کی اسی مدت کے مقابلے میں 13.3 فیصد جبکہ بیٹریوں کی مجموعی صلاحیت میں 27.5 فیصد اضافہ ہوا۔