بیجنگ (شِنہوا) چین میں پیداواری شعبے کو 2023 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ قرضہ دیا گیا۔
چائنہ بینکاری اور بیمہ ریگولیٹری کمیشن کے مطابق جنوری تا مارچ مدت میں پیداواری شعبے کو 22 کھرب یوآن ( تقریباً317.75 ارب امریکی ڈالرز) کا نیا قرض دیا گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 381.9 ارب یوآن زائد ہے۔
اس مدت کے دوران نجی کاروباری اداروں کو 37 کھرب یوآن قرض دیا گیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 10 کھرب زائد ہے۔ جبکہ چھوٹے اور مائیکرو اداروں کو 23 کھرب یوآن قرض دیا گیا جو 808.8 ارب یوآن اضافہ ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق کمرشل بینکو نے پہلی سہ ماہی میں 667.9 ارب یوآن کا خالص منافع کمایا جو ایک برس قبل کی نسبت 1.3 فیصد زائد ہے۔