• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پیٹنٹ کی خلاف ورزی کی شرح کم ترین سطح پر آگئیتازترین

March 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا)  چین میں پیٹنٹ کی خلاف ورزی کا سامنا کرنے والے پیٹنٹ ہولڈرز کا تناسب 2023 میں 6.7 فیصد کے ساتھ نسبتاً کم  رہا،جو پیٹنٹ ہولڈرز کی جانب سے  اپنے حقوق کے دفاع کی بہتر صلاحیت اور دانشورانہ املاک کے حقوق (آئی پی آر) کے تحفظ کے حوالے سے مسلسل  بہتری کا ثبوت ہے۔

چائنہ نیشنل  انٹلیکچوئل پراپرٹی ایڈمنسٹریشن کے سینئرعہدیدار جی شو نے گزشتہ روز  تازہ ترین پیٹنٹ سروے رپورٹ کے  حوالے سے بتایا کہ 2021 سے یہ شرح 8 فیصد سے نیچے رہی ہے 2016 اور 2020 کے درمیان یہ تناسب 10 فیصد سے زیادہ  تھا،اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک میں آئی پی آر کے تحفظ میں مسلسل بہتری آئی ہے جس کی وجہ سے پیٹنٹ کی خلاف ورزیوں پر موثر کنٹرول  کیا گیا ہے۔

2023 میں، 83.1 فیصد پیٹنٹ ہولڈرز چینی  کاروباری اداروں نے پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے بعد حقوق کے تحفظ کے اقدامات کیے، جو  گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔

عہدیدار کے مطابق، زیادہ ہرجانے کی رقم کے ساتھ پیٹنٹ کی خلاف ورزی کے کیسز کے تناسب میں اضافہ ہوا ہے۔ 2023 میں 50لاکھ یوآن(تقریبا7لاکھ4ہزار722ڈالر) سے زیادہ  ہرجانے کے کیسز کی تعداد 8.4 فیصد تھی جو مسلسل تین سالوں سے 7 فیصد سے زیادہ سطح کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ اس کے مقابلے میں 2016 سے 2020 تک ریکارڈ کیا گیا سب سے زیادہ تناسب صرف 3.1 فیصد تھا۔