بیجنگ (شِنہوا) چین کے شعبہ اسٹیل کی پیداوار میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ ہوا ہے۔
چائنہ آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق جنوری تا مارچ مدت میں خام اسٹیل کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 6.1 فیصد بڑھ کر 26 کروڑ 20 لاکھ ٹن ہوگئی۔
اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں پگ آئرن کی پیداوار ایک برس قبل کے مقابلے میں 7.6 فیصد بڑھ کر 22 کروڑ ٹن ہوگئی۔
چائنہ آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن نے بتایا کہ صرف مارچ میں خام اسٹیل کی پیداوار 6.9 فیصد اضافے سے 9 کروڑ 57 لاکھ 30 ہزار ٹن تک پہنچ گئی یوں یومیہ پیداوار 30 لاکھ 80 ہزار ٹن سے زائد رہی۔
چائنہ آئرن اینڈ اسٹیل ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ماہ پگ آئرن کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 8.1 فیصد اضافے کے ساتھ 7 کروڑ 80 لاکھ 70 ہزار ٹن رہی جبکہ رولڈ اسٹیل کی پیداوار میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا۔