• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران خدمات کی تجارت میں 14.7 فیصد اضافہتازترین

May 01, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران خدمات کی تجارت میں مستحکم نمو برقرار رہی اور سفر سے متعلق خدمات میں تیزی سے اضافہ ہوا۔

وزارت تجارت کے مطابق ابتدائی 3 ماہ کے دوران خدمات کی تجارت کی مالیت تقریباً 18.2 کھرب یوآن (تقریباً 256 ارب امریکی ڈالر) رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 14.7 فیصد زائد ہے۔

جنوری سے مارچ کے دوران خدمات کی برآمدات کی مالیت 744.2 ارب یوآن رہیں جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 9.4 فیصد زائد ہے جبکہ خدمات کی درآمدات گزشتہ برس کی نسبت 18.7 فیصد اضافے کے ساتھ 10.7 کھرب یوآن سے زائد رہیں اور اس طرح تجارتی خسارہ 328.34 ارب یوآن رہا۔

سفری خدمات، چین کی خدمات تجارت کا ایک اہم ستون ہے جس کی پہلی سہ ماہی میں شاندار کارکردگی رہی  اور اس دوران  سفری خدمات کی درآمدات اور برآمدات مجموعی طور پر 480.08 ارب یوآن رہیں جو گزشتہ برس کی نسبت 42.2 فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق علم پر مبنی خدمات کی تجارت گزشتہ برس کی نسبت  5.6 فیصد اضافے سے 733.26 ارب یوآن رہی۔