• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط برآمدات اور پیداوار کی بدولت شرح نمو توقع سے زائد رہی،مورگن اسٹینلےچیف اکانومسٹتازترین

April 18, 2024

بیجنگ (شِنہوا) مورگن اسٹینلے کے چین کے بارے میں چیف اکانومسٹ رابن شینگ نے چین کے تازہ ترین معاشی اعداد و شمار سے متعلق کہا ہے کہ چین نے مضبوط برآمدی حجم اور پیداواری شعبے میں اچھی پیداوار کی بدولت 2024 کی پہلی سہ ماہی میں توقع سے بہتر معاشی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

چین کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 5.3 فیصد اضافہ ہوا جو مارکیٹ توقعات سے زیادہ تیز اور حکومت کے طے کردہ 5 فیصد کے سالانہ ہدف سے زائد ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مجموعی برآمدات اور درآمدات نے دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت کو سہارا دیا اور پہلی سہ ماہی میں یوآن میں گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہوا جس سے شرح نمو 6 سہ ماہی کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایک حالیہ انٹرویو میں شنگ نے کہا کہ چینی معیشت 2023 کے اختتام پر خاص کر رسد میں مارکیٹ کی ابتدائی توقعات سے زیادہ مستحکم ہوئی۔ یہ چین کی سپلائی چینز سے مسابقت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔

بہت سے غیر ملکی اداروں نے چین کی شرح نمو پر اپنی پیشگوئیوں کو اپ گریڈ کیا ہے. گولڈ مین ساشے نے پیش گوئی کی ہے کہ 2024 میں چینی معیشت کی شرح نمو گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد تک بڑھے گی جو اس سے قبل 4.8 فیصد تھی۔ سٹی نے بھی اپنی جی ڈی پی پیش گوئی 4.6 فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کردی۔

مورگن اسٹینلے نے 2024 کی جی ڈی پی پیش گوئی کو 4.2 فیصد سے بڑھا کر 4.8 فیصد کرتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ 2025 میں چین کی جی ڈی پی نمو 4.5 فیصد تک پہنچ جائے گی جس کے متعلق اس کی سابقہ پیشگوئی 4 فیصد تھی۔