• Roubaix, France
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کے شعبے میں ترقی کی رفتار برقرارتازترین

July 11, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں گاڑیوں کی صنعت میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران گاڑیوں کی فروخت اور برآمدات میں مسلسل اضافے کا رجحان برقرار رہا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے اعداد و شمار کے مطابق ابتدائی 6 ماہ میں چین میں گاڑیوں کی پیدوار تقریباً 1 کروڑ 38 لاکھ 90 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 4.9 فیصد زائد ہے اس دوران 1 کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ برس کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.1 فیصد زائد ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز نے بتایا کہ چین نے پہلی ششماہی کے دوران تقریباً 27 لاکھ 90 ہزار گاڑیاں برآمد کی جو گزشتہ برس کی نسبت 30.5 فیصد اضافہ ہے۔ برآمدات میں اضافے نے اس مدت کے دوران چینی گاڑیوں کی صنعت کی مجموعی نمو میں اہم کردار ادا کیا۔

جون میں گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت بالترتیب 25 لاکھ 10 ہزار اور 25 لاکھ 50 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ ماہ کی نسبت 5.7 فیصد اور 5.6 فیصد اضافہ ہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق گزشتہ ماہ کی نسبت ہونے والا یہ اضافہ آٹو ٹریڈ ان پروگرام اور نئے کار ماڈلز کے اجراء جیسے عوامل کی بدولت ہوا ہے۔