• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پہلی ششماہی کے دوران غیرملکیوں کے 1 کروڑ 46 لاکھ 40ہزار دورےریکارڈتازترین

July 05, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چین میں رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران غیر ملکیوں کے اندرون ملک 1 کروڑ 46 لاکھ 40 ہزار دورے ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 152.7 فیصد زائد ہیں۔

قومی امیگریشن انتظامیہ کے مطابق غیر ملکیوں کے ویزا فری داخلے 85 لاکھ 40 سے زائد ہوگئے جو اندرون ملک سفر کا 52 فیصد اور گزشتہ برس کی نسبت 190.1 فیصد اضافہ ہے۔

رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین بھر میں امیگریشن حکام نے 28 کروڑ 70 لاکھ اندرون اور بیرون ملک دوروں کی کارروائی نمٹائی جو گزشتہ برس کی نسبت 70.9 فیصد اضافہ ہے۔

ان دوروں میں سے تقریباً 13 کروڑ 70 لاکھ مین لینڈ کے رہائشیوں، 12 کروڑ 10 لاکھ ہانگ کانگ اور مکاؤ خصوصی انتظامی علاقوں سمیت تائیوان علاقے کے رہائشیوں اور 2 کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار غیرملکیوں نے کئے ۔