نانجنگ (شِنہوا) چین کی پہلی ہائی ٹمپریچر سپر کنڈکٹنگ کم وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ (ڈی سی) کیبل مشرقی صوبے جیانگ سو میں بچھادی گئی ہے جس سے بجلی کے لائن لاسز میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔
یہ کیبل سوژو سٹی کے ووجیانگ ڈسٹرکٹ کی حکومت، سٹیٹ گرڈ سوژو پاور سپلائی کمپنی اور جیانگ سو ایٹرن کمپنی نے بنائی ہے جس کی لمبائی 180 میٹر ہے۔
سٹیٹ گرڈ سوژو پاور سپلائی کمپنی کے اہلکار یانگ چھن نے کہا کہ کیبل ٹرانسمیشن کی صلاحیت کو بہت بہتر اور بجلی کی ترسیل کے عمل میں ہونے والے نقصانات کو کم کر سکتی ہے۔
الٹرنیٹنگ کرنٹ (اے سی) سپر کنڈکٹنگ کیبلز کے مقابلے میں پروجیکٹ کے گرڈ لائن نقصان میں تقریباً 70 فیصد کمی آئی ہے۔