• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پن بجلی کی قابل استعمال صلاحیت 68کروڑ کلوواٹ سے تجاوز کرگئیتازترین

September 01, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین میں پن بجلی کی قابل استعمال صلاحیت 68کروڑ70لاکھ کلوواٹ ہے۔ چائنہ الیکٹرک پاورپلاننگ اینڈ انجینئرنگ انسٹی ٹیوٹ کی جاری کردہ پاورسسٹم رپورٹ2023 کے مطابق سیچھوان اور یوننان صوبوں میں پن بجلی کےوسائل بالترتیب 59.3 فیصد اور64.4 فیصد تک استعمال میں ہیں۔

تبت میں پن بجلی کے وسائل صرف 1.7 فیصد تک زیر استعمال ہیں،جس سے خطے میں آبی توانائی کے وسائل کوقابل استعمال لانے کی بڑی صلاحیت کی نشاندہی ہوتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں کے لیے، وسائل کے قابل استفادہ ہونے کی اوسط شرح  88.1 فیصد ہے۔