• Sterling, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پولیس نے دی تیان آبشار حادثے کے بعد متعدد افراد کو حراست میں لے لیاتازترین

August 14, 2024

نان ننگ (شِنہوا) چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود مختارعلاقے میں ایک آبشار کے تفریحی  مقام پر حادثے کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے، حادثے میں ایک شخص ہلاک اور 60 زخمی ہوئے تھے۔

یہ حادثہ میجک کارپٹ پروجیکٹ پر ہفتے کی دوپہر ایک بجکر 56 منٹ پر پیش آیا تھا ۔ یہ ایک ایسکیلیٹر ہے جو چائنا ٹریول گوانگ شی دی تیان واٹر فال ٹورزم ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈکی جانب سے دی تیان آبشار کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے لئے چلائی جاتی ہے۔

چھونگ ژو شہر میں متعلقہ حکام اور ماہرین نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایسکیلیٹر چلنے کے دوران جوڑ ٹوٹنے سے حادثہ  پیش آیا۔حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دی تیان ایشیا کی سب سےبڑی سرحد پار آبشار ہے۔