• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں پھولوں کے پودوں کی نئی قسم دریافتتازترین

May 03, 2024

گوئی یانگ (شِنہوا) چینی محقیقین نے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں امپیشینسز پھولوں  کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جسے امپیشینسز بیپن جیانگینسیس کا نام دیا گیا ہے۔

ان زرد پھولوں کا ذکر جرنل فائٹوکیز کے حالیہ ایڈیشن میں شائع شدہ ایک مقالے میں کیا گیا ہے۔

ٹیم کے ایک رکن اور گوئی ژو نباتاتی باغ کے محقق شو جیان نے کہا کہ اس قسم کا نام پان ژو شہر میں بیپن جیانگ دریائی طاس کے نام پر رکھا گیا ہے جہاں ماہرین نباتات کی ایک ٹیم نے اسے ایک سروے کے دوران پہلی بار اکتوبر 2019 میں دریافت کیا تھا۔

چین ، جنوب مغربی شہر پان ژو میں امپیشینسز کی دریافت شدہ نئی قسم جسے امپیشینسز بیپن جیانگینسیس کا نام دیا گیا ہے۔(شِنہوا)

ماہرین نباتات  اب تک اس قسم کے تقریباً 5 ہزار 100 پودے دریافت کرچکے ہیں جو مرطوب وادی میں سطح سمندر سے 1 ہزار 300 سے لیکر 1 ہزار 500 میٹر کی بلندی پر پائے گئے۔

محققین کے مطابق دریافت شدہ نئی قسم میں پھول اکتوبر اور نومبر میں کھلتے ہیں یہ نئی قسم مورفولوجی کے اعتبار سے کچھ دیگر امپیشینسز انواع سے ملتی جلتی ہے تاہم اس کی پتیاں ، پولن، بیج اور دیگر خصوصیات میں نمایاں فرق رکھتی ہیں۔