بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال 2023 کے پہلے 11 مہینوں میں پراپرٹی کے شعبے کی ترقی پر سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 9.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔
چین کے قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) نے جمعہ کو کہا کہ رہائشی عمارتوں میں سرمایہ کاری 78 کھرب 90 ارب یوآن (11 کھرب 10 ارب ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 9 فیصد کم ہے۔
منزلوں کے رقبے کے لحاظ سے کمرشل ہاؤسنگ کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت 8 فیصد کم ہو کر 1.01 ارب مربع میٹر رہ گئی۔
اسی طرح قیمت کے لحاظ سے کمرشل ہاؤسنگ کی فروخت 5.2 فیصد سالانہ گر کر105 کھرب 30 ارب یوآن رہ گئی۔