• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں ریاستی رازوں کے تحفظ سے متعلق نظر ثانی قانون منظورتازترین

February 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی قانون سازوں نے ریاستی رازوں کے تحفظ سے متعلق نظر ثانی شدہ قانون کی منظوری دے دی ہے۔

 نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس سے منظورکردہ یہ قانون یکم مئی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔ این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے امور قانون سازی کمیشن کے ایک اہلکار کے مطابق،قانون میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی 18ویں قومی کانگریس کے بعد سے ریاستی رازوں کی حفاظت کے لیے اٹھائے گئے موثر اقدامات اورعملی تجربات کو ترتیب دیا گیا ہے۔

اہلکار نے بتایا کہ نظر ثانی شدہ قانون ریاستی رازوں کی حفاظت اور قومی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے اعلیٰ معیار کی کوششوں کے فروغ کے لیے اہم اورانتہائی موثر ہے۔