چھونگ چھنگ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ میں ڈریگن کشتی الٹنے سے 3 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
یہ واقعہ شی یو شان کاؤنٹی میں پیش آیا تھا۔ کشتی میں سوار عملہ مقامی ڈریگن بوٹ ریس کی تربیت کررہا تھا اور ان میں سےکئی افراد نے لائف جیکٹ نہیں پہنی تھیں۔
حادثے میں ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی تھی جبکہ دیگر 2 افراد لاپتہ تھے تاہم اتوار کی صبح لاپتہ دونوں افراد کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کردی گئی۔
اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔