بیجنگ (شِنہوا) چین میں ریلوے کی کاروباری آمدن 2023 کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے دوران 908 ارب یوآن (تقریباً 126.5 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 16.1 فیصد زائد ہے۔
چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ (چائنہ ریلوے) نے رواں ہفتے کے آغاز میں 2023 کی ابتدائی 3 سہ ماہی کے مالیاتی نتائج جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اسی مدت کے دوران اس نے 12.1 ارب یوآن کا منافع کمایا۔
کمپنی نے مزید کہا کہ ابتدائی 3 سہ ماہی میں نقل و حمل کی مجموعی آمدن 731.7 ارب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 37.7 فیصد زائد ہے جبکہ اس کے قرض کا تناسب 65.81 فیصد رہا جو 2022 کے اختتام کے مقابلے میں 0.57 فیصد پوائنٹس کم ہے۔