بیجنگ (شِنہوا) چین کے شمال مغربی ننگشیا ہوئی خود اختیار علاقے میں ایک ریستوران میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں مقامی ایجنسیوں اور مالیاتی اداروں کو انشورنس معاوضہ کی فراہمی میں مدد کے لیے ہنگامی ردعمل کا میکنزم شروع کیا گیا ہے۔
ننگشیا کے صدر مقام یِن چھوان میں فویانگ بار بی کیو ریستوران میں بدھ کو ہونے والے دھماکے میں 31افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے تھے۔
قومی مالیاتی ریگولیٹری ادارے نے جمعہ کو بتایا کہ وہ معاوضے کی ادائیگی اور طریقہ کار میں آسانی کے لیے انشورنس اداروں کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گی۔
ریگولیٹری ادارے کے مطابق متاثرہ افراد میں سے 22 افراد کا بیمہ کیا گیا تھا اور ریستوران کو بھی پراپرٹی انشورنس کے ذریعے مالی تحفظ حاصل تھا۔