• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 6th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں رواں سال 50 ارب پارسلز کی ترسیل کی گئیتازترین

April 30, 2024

بیجنگ (شِنہوا) رواں سال چین کے کورئیر سیکٹر کے ترسیل کے حجم میں اضافہ ہوا ہے جو صارفین کی بڑھتی تعداد کو ظاہر کرتا ہے۔

چین کے ریاستی ڈاک بیورو کے مطابق ملک کی کوریئر کمپنیوں نے 29 اپریل تک 50 ارب پارسلز کی ترسیل کی اور 2023 کے مقابلے میں 32 دن قبل یہ سنگ میل عبور کرلیا ۔

بیورو نے کہا کہ یہ اضافہ چینی معیشت کی مسلسل بحالی کی رفتار کی عکاسی کرتاہے۔ اس سے زرعی پیداوار کی ترسیل آسان بنانے اور علاقائی ترقی کو متوازن کرنے میں کوریئر شعبے کا اہم کردار بھی اجاگر ہوا ہے۔

بیورو نے کہا کہ کوریئر کمپنیوں کی خدمات کے طریقوں میں اختراع ، کولڈ چین میں ہونے والی سرمایہ کاری میں اضافہ اور نقل و حمل کے راستے بہتر ہونے سے دیہی علاقوں سے پارسل کی آمدروفت کی یومیہ تعداد 10 کروڑ سے زائد ہوچکی ہے۔

بیورو کے مطابق رواں سال کے آغاز سے اس شعبے نے صنعتی اختراع کے فروغ اور کاروباری کارکردگی میں بہتری کے لئے بغیر انسان گودام ، بغیر انسان گاڑیوں ، ڈرونز اور دیگر آلات کے استعمال کو تیز کرکے نئے معیار کی پیداواری قوتیں تیار کی ہیں۔