• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں رواں سال اب تک 8لاکھ 64ہزارامدادی کارروائیاں کی گئیںتازترین

May 30, 2024

بیجنگ(شِنہوا)  چین میں رواں سال اب تک کی گئی ہنگامی امدادی کارروائیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔

فائر اینڈ ریسکیوکے قومی ادارے (این ایف آراے) کے ترجمان  لی وان فینگ نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 20 مئی تک ایک سال پہلے کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافے سے ملک بھر میں 8لاکھ 64ہزار امدادی کارروائیاں کی گئیں جن کے دوران 1لاکھ 31ہزارانسانی جانوں کو بچایا گیا یا ان کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا گیا۔

ترجمان نے کہا  کہ آتشزدگی عام قسم کی ہنگامی صورتحال رہی اور اس مدت میں پیش آنے والے تمام حادثات کے نصف سے بھی زیادہ واقعات آگ لگنے کے تھے، ملک کے مشرقی علاقے ایسے حادثات سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملک کے جنوبی حصے خاص طور پر قدرتی آفات سے زیادہ متاثر ہوئے جن میں گرج چمک کے ساتھ طوفان، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے  شدیدموسمی واقعات شامل تھے۔