بیجنگ (شِنہوا) چین میں اناج کی پیداوارگزشتہ سال سے 1.3 فیصد بڑھ کر رواں سال 69کروڑ54لاکھ 10ہزار ٹن کی ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس ) کی جانب سے پیرکو جاری اعداد و شمارکےمطابق یہ مسلسل نواں سال ہے جب ملک میں اناج کی فصل کی پیداوار 65کروڑ ٹن سے زیادہ ہوئی ہے۔
این بی ایس کے مطابق، ملک میں مکئی کی پیداوار میں 2022 کی نسبت 4.2 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ چاول اور گندم کی پیداوار میں بالترتیب 0.9 فیصد اور 0.8 فیصد کمی واقع ہوئی۔ خراب موسمی واقعات سے متاثر ہونے کے باوجود بمپر فصل ہوئی،جس میں دریائے زرد اور دریائے ہوآئی ہی کے علاقوں میں فصل کی کٹائی کے دوران ہونے والی طویل بارشیں، شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں سیلاب اور شمال مغربی علاقوں میں خشک سالی شامل ہیں۔ کسانوں کو اناج اگانے کی ترغیب دینے کے لیے، مرکزی حکومت نے گندم اورچاول کی کم از کم قیمت خرید میں اضافہ کیا اور 2023 میں مکئی اور سویا بین کاشت کرنے والے کسانوں کے لیے اناج پر سبسڈی پالیسیوں کو بہتر بنایا۔