• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران سڑک و آبی گزرگاہوں کے مسافروں کے حجم میں اضافہتازترین

October 31, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں رواں سال کی  پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران سڑک اور آبی راستے سے مسافروں کے سفری حجم میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

چینی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ملک کے روڈ ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے تقریباً 3 ارب37 کروڑ مسافروں نےسفر کیا جوگزشتہ سا ل کی نسبت 20.9 فیصد زیادہ تعداد ہے۔

اسی عرصےمیں چین کی آبی گزرگاہوں کےذریعےکل 20کروڑ 31 لاکھ 60 ہزارمسافروں نے سفر کیا جو گزشتہ سال کی نسبت 120.9 فیصد تعداد ہے۔