• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں فضائی مسافروں کے ریکارڈ سفری دورےتازترین

October 28, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شہری ہوا بازی کے شعبے نے 2023 کی تیسری سہ ماہی کے دوران مجموعی طورپرفضائی مسافروں کے 18 کروڑسفری دورے ریکارڈ کیےجوسہ ماہی کے لحاظ سے ایک ریکارڈ ہے۔

 چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے آفس آف ایوی ایشن سیفٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر لی یونگ نے   بیجنگ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں مارکیٹ کی مضبوط طلب کے باعث دوروں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت108.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لی نے کہا کہ تیسری سہ ماہی میں شہری ہوابازی کے نقل و حمل کے شعبے میں بہتری آئی اور صنعت کی سرگرمیاں بنیادی طور پر کوویڈ سے پہلے کی سطح پر واپس آ گئیں۔