بیجنگ(شِنہوا) چین کی شہری ہوابازی کی انتظامیہ (سی اے اے سی) کا کہنا ہے کہ رواں سال موسم گرما اور خزاں کے دوران ہوا بازی کے سیزن میں چین کی شہری ہوابازی کی نقل و حمل میں مستحکم ترقی دیکھنے کو ملے گی۔
31 مارچ تا 26 اکتوبر تک 188 ملکی اور غیر ملکی ایئر لائنزہفتہ وار 1لاکھ 22ہزار مسافر اورمال بردار پروازیں چلائیں گی۔
بین الاقوامی پروازوں کے لحاظ سےچین اور 51 بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ کے شراکت دار ممالک سمیت 70 دیگر ممالک کو جوڑ نے کےلیےہر ہفتے 17ہزار257 مسافر اور مال بردار پروازیں چلائی جائینگی ۔
اندرون ملک پروازوں کے حوالے سے 51 ملکی ایئر لائنز چینی سرزمین پر ہفتہ وار 1لاکھ 1ہزار536 پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہیں جو 2023 میں اسی ہوابازی سیزن کے مقابلے میں 2.5 فیصد زیادہ ہے۔
سی اے اے سی کا کہنا ہے کہ منصوبے کے تحت چینی مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے درمیان ہفتہ وار 1ہزار754مسافر اورمال بردار پروازیں چلیں گی اور مین لینڈ اور تائیوان کے درمیان پروازوں کی تعداد 835 تک پہنچ جائے گی۔ اسی طرح کُل 796 پروازیں مین لینڈ اور مکاؤ کے درمیان چلائی جائیں گی۔