• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں رواں سال پارسلز کا حجم 100 ارب کی حد سے تجاوز کر گیاتازترین

October 23, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین میں کورئیر کے کاروبار میں جاری توسیع کی بدولت سنگ میل عبورہوا ہے جہاں کورئیرسیکٹر میں رواں سال پارسلز کی ترسیل کا حجم 2022 کےمقابلے میں 39 دن پہلے 100 ارب سے زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق  مارچ سے لے کر اب تک ایک ماہ کے پارسل کا حجم 10 ارب سے تجاوز کر گیا ہے اور اس شعبے کی ماہانہ کاروباری آمدنی 90 ارب یوآن (تقریباً12 ارب54 کروڑ ڈالر) سے تجاوز کر گئی ہے۔

بیورو کے ایک اہلکار شو لیانگ فینگ نے کہا کہ صنعت کے وسیع انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے اور آٹومیشن اورخودکار ٹیکنالوجی کے فروغ کی بدولت کورئیر مارکیٹ ملک کے وسطی اور مغربی خطوں میں تیزی سے ترقی دیکھ کررہی ہے۔