• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سابق بینکنگ ریگولیٹری افسرکے خلاف بدعنوانی و اختیارات کے ناجائز استعمال پر مقدمہتازترین

July 13, 2023

نانجنگ(شِنہوا)چین کے سابقہ چائنہ بینکنگ ریگولیٹری کمیشن کے سابق وائس چیئرمین کائی ایشینگ کے خلاف جمعرات کو ملک کےمشرقی صوبہ جیانگ سو کے شہر ژین جیانگ کی ایک عدالت میں رشوت خوری اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا۔

استغاثہ نے کائی پر الزام لگایا کہ انہوں نے کمیشن میں 2006 اور 2021 کے درمیان اپنے عہدوں کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور بدلے میں 40 کروڑ 90 لاکھ یوآن (تقریباً 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر) سے زائد مالیت کی رقم اور قیمتی اشیاء وصول کیں۔

ان پر یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے 2018 اور 2021 کے درمیان اپنے سابقہ عہدوں سے منسلک سہولت کا غلط استعمال کرتے ہوئے دوسروں کے لیے فوائد حاصل کیے اور بدلے میں 11 کروڑ یوآن مالیت کی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔

فرد جرم کے مطابق ان پر 2010 اور 2013 کے درمیان ذاتی فائدے اور اختیارات کے غلط استعمال کے تناظر میں بدعنوانی کا الزام بھی لگایا گیا ہے جس سے سرکاری املاک کے ساتھ ساتھ ریاست اور عوام کے مفادات کو بھی نقصان پہنچا۔ عدالتی کارروائی کے دوران استغاثہ نے اپنے شواہد پیش کیے جن پر مدعا علیہ اور ان کے وکلا نے جرح کی۔

کائی  نے اعتراف جرم کیا اور اپنے آخری بیان میں پشیمانی کا اظہار کیا۔ مقدمے کا فیصلہ عدالتی کارروائی کی تکمیل پر سنایا جائے گا۔