• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سابق ڈپٹی پارٹی چیف رشوت خوری کے الزام میں گرفتارتازترین

September 18, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے چین کے شمال مغربی ننگ شیا ہوئی خود مختار علاقے کے سابق ڈپٹی پارٹی سربراہ جیانگ ژی گانگ کو رشوت خوری کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

 ایس پی پی نے پیر کو کہا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات کے اختتام کے بعد جیانگ پر دائر مقدمہ  مزید  کارروائی کے لیے پروکیوریٹری حکام کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایس پی پی کے مطابق مقدمہ نمٹانے کی کارروائی جاری ہے۔