شین یانگ(شِنہوا) چین کے صوبے حی لونگ جیانگ کی صوبائی پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین سونگ شی بین کو رشوت خوری کے الزام میں 13 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
یہ فیصلہ چین کے صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ نے منگل کو جاری کیا۔
فیصلے کے مطابق 2005 سے 2021 تک سونگ نے حی لونگ جیانگ میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروباری آپریشنز، پروجیکٹ کنٹریکٹنگ، اور ملازمتوں میں ترقیوں میں دوسروں کے لیے مالی فائدہ حاصل کرتے ہوئے 3 کروڑ 53 لاکھ یوآن (تقریباً 49 لاکھ20 ہزار ڈالر) مالیت کی رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔
حی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں 2014 میں کام کے دوران انہیں دوسرے اداروں کی منافع بخش سرگرمیوں کے لیے شہرکے خصوصی فنڈز میں سے 5 کروڑ یوآن کا غلط استعمال کرنے کا بھی قصوروار پایا گیا۔
فیصلے کے مطابق مدعا علیہ پر 30 لاکھ یوآن کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے اور ان کے ناجائز منافع کو ضبط کرلیا گیا ہے جسے قومی خزانے میں جمع کر دیا جائے گا۔
عدالت کے مطابق اس بات پر غور کرتے ہوئے سونگ کو نرم سزا سنائی گئی ہے کہ انہوں نے سچائی سے اپنے جرائم کا اعتراف کیا اور اپنے غیر قانونی فوائد کی واپسی میں تعاون کیا۔