• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سابق سینئر میونسپل قانون ساز کے خلاف رشوت ستانی مقدمے کی سماعتتازترین

March 30, 2024

ہاربن(شِنہوا) چینی صوبے لیاوننگ کے دارالحکومت شین یانگ کی میونسپل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق چیئرمین فو ژونگ ویی کے خلاف  شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ میں ہاربن کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں رشوت ستانی مقدمے کی سماعت ہوئی۔

استغاثہ کے مطابق، فو نے لیاوننگ  صوبے میں اپنے مختلف عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دیگر  اداروں اور افراد  کی کاروباری آپریشن اور کیس ہینڈلنگ جیسے معاملات میں مدد کی، اور اس کے بدلے میں 6کروڑ 47لاکھ یوآن (تقریباً91لاکھ  20ہزارڈالر) سے زیادہ رقم اور قیمتی اشیا حاصل کیں۔

عدالتی بیان کے مطابق، استغاثہ،  ملزم اور اس کے وکلا نے شواہد پر جرح کی اور اپنے اپنے اکاونٹس  کی تفصیلات دیں۔

اپنے حتمی بیان میں، فو نے اعتراف جرم اور پشیمانی کا اظہار کیا۔

مقدمے کی سماعت میں قانون سازوں، سیاسی مشیروں اور عام افراد سمیت 30 سے زائد  افرادنے شرکت کی۔