بیجنگ (شِنہوا) چین کی میونسپلٹی چھونگ چھنگ کی میونسپل پیپلز کانگریس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے سابق وائس چیئرمین ژینگ ہانگ پر رشوت لینے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔
سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ (ایس پی پی) نے جمعرات کو بتایا کہ نیشنل کمیشن آف سپرویژن کی تحقیقات کے بعد ژینگ کا مقدمہ شمال مغربی صوبے شانشی کے شہر شی آن کے عوامی استغاثہ نے شہر کی ثانوی عوامی عدالت میں دائرکیا گیا ہے۔
استغاثہ نے ژینگ پرالزام عائد کیا کہ اس نے اپنے عہدوں یا ذاتی اثر و رسوخ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ذاتی طور پر یا دوسرے سرکاری ملازمین کے ذریعے، دوسروں کے لیے فوائد حاصل کئے اور اس کے بدلے میں خطیر رقم اور قیمتی چیزیں وصول کیں۔