• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 27th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین میں سابق سینئر سیاسی مشیر پر رشوت ستانی کے الزام میں مقدمے کی کارروائی شروعتازترین

November 23, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی گوئی ژو صوبائی کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژو جیان چھون کے خلاف رشوت کے الزام میں مقدمہ کی کارروائی جاری ہے۔

سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے بیان کے مطابق ژاؤ کا مقدمہ جنوب مغربی چھونگ چھنگ میونسپلٹی کے استغاثہ  نے نگران قومی کمیشن کی تحقیقات کے نتیجے میں شہر کی ثانوی عوامی عدالت میں دائر کیا ہے۔

ژو پر الزام ہے کہ اس نے گوئی ژو  میں اپنے مختلف سابقہ عہدوں کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کے لیے منافع حاصل کیا اور بدلے میں خاص طور پر بڑی رقم اور قیمتی چیزیں قبول کیں۔

استغاثہ نے ملزم کو اس کے قانونی چارہ جوئی کے حقوق سے آگاہ کیا، اس سے پوچھ گچھ کی، اور وکیل  صفائی کی رائے سنی۔