نان چھانگ(شِنہوا)چین کے صوبہ جیانگ شی کے سابق سینئرقانون ساز گونگ جیان ہوا کے خلاف رشوت خوری کے الزام میں مشرقی صوبے فوجیان کی ایک عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔جیانگ شی کی صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین گونگ پر 2004 سے 2020 کے درمیان 8 کروڑ36 لاکھ یوآن (تقریبا 1 کروڑ17 لاکھ ڈالر)سے زائد مالیت کی رقم اورقیمتی اشیا قبول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔مقدمہ ژانگ ژو شہرمیں زیر سماعت ہے جس کے استغاثہ کے مطابق گونگ نے مبینہ طور پر صوبہ جیانگ شی میں اپنے مختلف عہدوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے زمین کی لسٹنگ، زمین کی قیمتوں کے لیے مذاکرات، ملازمتوں میں ترقیوں اور منصوبوں کے معاہدوں میں دوسروں کے لیے منافع حاصل کیا۔ ژانگ ژو کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں سماعت کے دوران استغاثہ نے اپنے شواہد پیش کیے جس پر مدعا علیہ اور اس کے وکلا نے جرح کی۔ گونگ نے اعتراف جرم کرتیہوئے اپنے آخری بیان میں پشیمانی کا اظہار کیا۔مقدمے کافیصلہ سماعت کی تکمیل پرسنایا جائے گا۔